پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیخلاف اپیل ، سابق وزیر اعظم اب الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور انھیں این اے 57مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔جمعرات کو جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ نے دو رکنی بنچ نے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

اعتراض کنندہ کے وکیل مسعود عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے ہائی کورٹ میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات کاغذات نامزدگی کے برعکس جمع کروائیں، شاہد خاقان عباسی نے ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویز میں اسلام آباد کے گھر کی مالیت 20 کروڑ روپے ظاہر کی جب کہ کاغذات نامزدگی میں انہوں نے اسی گھر کی مالیت 3 لاکھ روپے ظاہر کی تھی، شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی میں ائیر بلیو کی مالیت 6 کروڑ روپے ظاہر کی تھی جب کہ انہوں نے ان ہی کاغذات نامزدگی میں ایڈیشنل کاغذ لگا کر اس کی مالیت 90 کروڑ ظاہر کی، انہوں نے آبائی گھر کی مالیت پہلے ایک لاکھ روپے بتائی جو اب 20 کروڑ ہوگئی ہے، مری میں قائم ہوٹل کی مالیت کاغذات نامزدگی میں 10 لاکھ جبکہ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں 20 کروڑ ظاہر کی ہے.شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایئربلیو کے کل شیئرز 9 کروڑ ہیں جن میں سے شاہد خاقان عباسی کے ملکیتی شیئرز6 کروڑ ہیں۔

جس پرعدا؛لت نے ریمارکس دیئے کہ اس میں ان سفیر کے شیئرز بھی ہیں جو ابھی امریکا میں تعینات ہوئے ہیں اورنیب کی تلاش میں ہے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ادارے اپنے آئینی کردار میں رہیں، دعا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن متنازع نہ ہوں۔نوازشریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کل بھی کہا ان کی اہلیہ بیمار ہیں، وہ جیسے ہی ٹھیک ہوں گی وہ واپس آئیں گے، انہوں نے پیشیاں بھگتیں اور وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ انتخابی مہم میں یقیناًنوازشریف کی غیر موجودگی محسوس ہوگی لیکن لیڈر شپ موجود ہے اور ہم فتح حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…