اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عبادالرحمن لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسرکے اختیارات واپس لے لئے۔
جب کہ سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو طلب کرلیا۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25 جون خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ، اگرنامکمل اورٹمپرنگ کاغذات منظورہوں تو شفاف انتخاب کیسے ہوسکتے ہیں، ریٹرننگ افسر بتائیں آ پ کیسے شفاف انتخابا ت کرائیں گے، بادی النظرکاغذات کی منظوری غیر قانونی ہے۔