ملتان(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے دیانتداری سے میرٹ کو فوقیت دی ہے‘ ساڑھے چار ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں‘ ہر حلقے میں درخواستوں پر درخواستیں آرہی ہیں‘ ہم نے ٹکٹوں کے معاملے میں دیانتداری اور وفاداری کو دیکھا ہے‘ دوسری کسی جماعت کو اتنی درخواستیں موصول نہیں ہوئیں‘ نمبر گیم سے ہی عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
جمعہ کو شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کے معاملے پر ہم نے دیانتداری سے بیٹھ کر تین اصولوں کو آسان بنایا ہے۔ ٹکٹوں کا معاملہ آسان بنایا ہے ہم نے ٹکٹوں کے معاملے میں دیانتداری‘ وفاداری کو دیکھا۔ ہم نے دیانتداری سے میرٹ کو فوقیت دی ساڑھے چار ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں دوسری کسی جماعتوں کو اتنی درخواستیں نہیں ملیں۔ عوام جانتے ہیں کہ تحری کانصاف ایک مقبول جماعت ہے۔ ہر حلقے میں آج درخواستوں پر درخواستیں آرہی ہیں۔ بعض ارکان کی ٹکٹوں کے معاملے میں دل آزاری ہوئی ایک ایک نمائندے کو اسلام آباد بلا کر ان کی باتیں سنیں گئیں۔ عمران خان کا فیصلہ ہے کہ وہ دیانتداری سے پارٹی کے فیصلے کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کریں آج ایک حلقے میں کئی کئی امیدوار ہیں بنی گالہ میں کارکن اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔ نمبر گیم سے ہی عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ انسان عقل کل نہیں نیک نیتی سے فیصلہ کرسکتا ہے میں دیانتداری سے بات کررہا ہوں میں جو بات کررہا ہوں عمران خان جانتے ہیں۔