بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم نے موٹر ویز کے 2سیکشنز کا افتتا ح کر دیا ،5گھنٹے کا فاصلہ کم ہوکر صرف اڑھائی گھنٹے ہوگیا،مزید بڑی خوشخبریاں بھی سنادیں

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کی شام موٹر وے ایم تھری رجانہ انٹر چینج پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران موٹر ویز کے 2شیکسنز لاہور عبدالحکیم موٹر وے ،ایم تھری شیخوپورہ رجانہ سیکشن اور فیصل آباد ملتان موٹر وے ایم فور گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن کا افتتا ح کر دیا جس کے ساتھ ہی ان موٹر ویز کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران بعض وفاقی و صوبائی وزراء فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی، اعلیٰ انتظامی افسران ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ارکان ، مسلم لیگ (ن ) کے عہدیداران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ لاہور عبدالحکیم موٹر وے جس کی لمبائی 230کلو میٹر ہے کو 148 ارب روپے کی لاگت سے 2سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں مکمل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ بین الاقوامی میعار کی حامل 6رویہ سنگل فری موٹر وے ایم تھری کا شرق پور رجانہ سیکشن 180کلو میٹر طویل ہے جس کے افتتاح سے لاکھوں افراد کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سفر کی محفوظ سہولت میسر ہو گی ۔انہوں نے بتایا کہ لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری کے باعث لاہور سے ملتان کا فاصلہ 5گھنٹے سے کم ہو کر صرف اڑھائی گھنٹے رہ جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ موٹر وے مختصر مدت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے انجینئرز کی شبانہ روز جدو جہد اور ارباب اقتدار کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ موٹر وے کے باقی 49کلو میٹر سیکشن پر بھی برق رفتاری سے کام جاری ہے جسے زیر تعمیر پلوں کی تکمیل کے بعد اگست میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن موٹر وے فیصل آباد تا ملتان ایف فور کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس موٹر وے کا 58کلو میٹر طویل فیصل آباد تا گوجرہ سیکشن اور 56کلو میٹر لمبائی ملتان تا خانیوال سیکشن پہلے ہی تکمیل کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ان موٹر ویز کی تکمیل سے ملتان سے فیصل آباد کے درمیان نہ صرف تیز رفتار سفری سہولت میسر آ سکے گی بلکہ یہاں ٹیکسٹائل ، ہوزری ، سپورٹس اور دیگر صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی،

آئندہ عام انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے ٗملتان۔فیصل آباد موٹروے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ترقی کے راستے کھولنا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن تھا ٗ فاٹا سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے۔پیر کو گوجرہ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملتان۔فیصل آباد موٹروے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ترقی کے راستے کھولنا

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن تھا، ہم ان اقدامات سے ملکی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، رحیم یار خان، گلگت، گوادر، سوات سمیت ملک کے کسی بھی علاقہ میں جائیں تو وہاں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، بجلی کے کارخانے، موٹرویز، ہائی ویز، ایئرپورٹس اور انڈسٹریل زون کی طویل فہرست ہے، ان منصوبوں کی تکمیل کا مقصد مضبوط پاکستان اور معیشت کو دوام بخشنا تھا، یہ کام صرف جمہوریت سے ممکن تھے، اس سے پہلے ہم نے آمریت کا دور بھی دیکھا

لیکن اس میں کہیں ترقی دکھائی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقدامات کی بدولت اس علاقہ، ضلع، ڈویژن، صوبے بلکہ پورے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ممکن تھا وہاں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس نے اپنے علاقہ میں ڈیڑھ سو ارب روپے سے کام مکمل کئے ہیں یا منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے معیشت مضبوط ہوئی ہے، پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، سی پیک شروع ہونے سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا ہے،

آج ہم گیس اور بجلی نہ ہونے اور دہشت گردی کی بات نہیں کرتے بلکہ مزید ترقی کی بات کرتے ہیں، چین کی شراکت داری سے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، اس منصوبہ سے پاکستان کیلئے چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک راہیں کھلیں گی، پاکستان میں ترقی کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں عام انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ شرافت، خدمت، امانت اور ترقی کی سیاست چاہتے ہیں، 2013ء کا مقابلہ آج کے پاکستان سے ملک کا ہر شخص بہتر انداز میں کر سکتا ہے،

ہم نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو ترقی دی ہے اور یقیناً عوام ہمارے حق میں ہی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے سمجھا کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) نے اس علاقہ کی خدمت کی ہے تو آپ کیلئے پاکستان کی حمایت کا فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شرافت کی سیاست کی ہے، ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی، کسی کو گالم گلوچ نہیں دی، ہم ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خدمت کی بات کرتے ہیں، ہمارے مخالفین جو نعرے لگا رہے ہیں وہ کام مسلم لیگ (ن) نے مکمل کر لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بہت عرصہ سے پرانا نظام موجود تھا، فاٹا سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے، فاٹا کے عوام کو حقیقی معنوں میں آزادی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ہم نے گذشتہ انتخابات میں جو وعدے کئے ان سے زیادہ کام کیا ہے، ہم جھوٹے وعدوں اور دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا، رجانہ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے گا جبکہ رجانہ کے ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گا،

یہ علاقہ دو موٹرویز کے درمیان ہے اس علاقہ کو ان موٹرویز سے منسلک کرنے کیلئے چار رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ شہباز شریف کی پنجاب میں صاف پانی سکیم کے تحت حلقہ این اے 112 کے تمام دیہاتوں میں صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں آخری فیصلہ عوام کا ہو گا، عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہو گا، کسی اور کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، جس طرح عوام نے گذشتہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھرپور طریقہ سے کامیاب کیا اسی طرح ان انتخابات میں بھی اس پورے ضلع اور ڈویژن سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…