اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس( آج ) منگل کو طلب کر لیا جس میں ملک کی سلامتی ،سرحدی سیکیورٹی صورتحال ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی متنازعہ کتاب اور فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو وزیراعظمشاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں ملکی سلامتی
اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں اسد درانی کی متنازعہ کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے اور فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد عمل درآمد امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں مشرقی اور مغربی سرحد اور خطے کی صورتحال پر غور ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی( آج ) ہوگا جس میں اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی توثیق بھی کرے گی ۔