راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سائبر الرٹ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے نام سے ایک جعلی ای میل عوام کو موصول ہورہی ہے۔پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کا نام استعمال کرکے ایک جعلی ای میل عوام کو بھیجی جارہی ہے، جس کا پاک فوج کے ترجمان ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی طرف سے ایک سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ
[email protected] نامی ای میل ایڈریس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں، اگر کسی کو یہ ای میل ملے تو اسے کھولنے کے بجائے ڈیلیٹ کر دے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ای میل غلطی سے کھل جائے تو اس میں کسی اور لنک کو نہ کھولا جائے، لنک کھولنے سے آپ کا موبائل فون، کمپیوٹر اور آئی پیڈ خراب ہوسکتا ہے۔ پاک فوج نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ای میل موصول ہو تو اسے کھولنے کے بجائے فوری ڈیلیٹ کردیا جائے۔پاک فوج کی صرف ایک ویب سائٹ ispr.gov.pk ہے۔