اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہونے سے قبل 5 اہم وفاقی اداروں کے سیکریٹری چھٹی پر چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل ہی 5 اہم وفاقی ادارے سیکرٹریز کے بغیر کام کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چھٹی پر جانے والے 5 سیکریٹریز میں سیکریٹری پاور ڈویژن، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری کیڈ،
سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری انسانی حقوق شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن کے بعد وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن نسیم یوسف اچانک 31 مئی تک 14 روز کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری گرشتہ روز ایک تقریب میں موجود تھے تاہم جمعہ کو وہ رخصت پر روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی چھٹی کا نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہی جاری کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر توانائی اویس لغاری اور وفاقی سیکریٹری نسیم یوسف کے درمیان تعلقات گزشتہ کئی روز سے خراب ہیں اور سیکریٹری پر بریک ڈاؤن کی ذمہ داری قبول کرنے کا دباؤ تھا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے وزیراعظم سے خصوصی طور پر اپنی چھٹی منظور کرائی ہے، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہیکہ نسیم یوسف ذاتی مصروفیات کی بناء پر رخصت پر گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری کیڈ اظہر چوہدری 21 مئی تک رخصت پرہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق رابعہ جویری یکم جون تک رخصت پر چلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں شکوہ کیا تھا کہ بیورو کریسی نے کام چھوڑ دیا ہے۔ موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہونے سے قبل 5 اہم وفاقی اداروں کے سیکریٹری چھٹی پر چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل ہی 5 اہم وفاقی ادارے سیکرٹریز کے بغیر کام کررہے ہیں۔