کراچی (آن لائن)چیف جسٹس نے مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کاحکم دے دیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبوں کی غیرمعاری دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پرڈبے کی دودھ فروخت کرنے والی کمپنیوں کے حکام عدالت میں پیش ہوئے ،دووران سماعت چیف جسٹس نے اسکیم ملک کے سربراہ کومخاطب کرتے ہوئے استفسارکیاکہ آپ نے سفارش بھی کرائی تھی نا؟چیف جسٹس
نے ریمارکس دیئے کہ میرے لیے سفارش صرف اللہ کی ذات ہے ۔یہ بھول جائیں گے کہ کسی کی سفارش مانوں گایہ ہمارے بچوں کی زندگی کامعاملہ ہے کوئی سمجھوتانہیں کریں گے ۔اس موقع پرعدالت نے اسکیم اورمیلاک دودھ نہیں ہے درج کریں۔سپریم کورٹ نے کمیشن کومختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جن کمپنیوں کے دودھ کی رپورٹ مثبت آئے ان پرپابندی ختم کردیں ۔