ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیاں قابل ستائش ہیں، شاہد خاقان عباسی

4  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے، امید ہے قانونی برادری عدالتی نظام کے استحکام اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی بار کونسل اور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔وفد نے قانون کی عملداری اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے وکلاء برادری کے کردار کو اجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائیگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے قانونی برادری عدالتی نظام کے استحکام اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…