اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

حسن نواز اور حسین نواز؟ اگر شریف فیملی لندن فلیٹس پر 5 فیصد دے دیتی تو کیا یہ مبینہ بلیک منی وائٹ ہو جائے گی؟ اور اسکی پوچھ گچھ نہیں ہو گی؟ سوال پر شاہد خاقان عباسی کے ردعمل نے سب واضح کر دیا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کے اعلان کے بعد ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ لوگوں کے سمجھنے کے لیے میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل کورٹس میں شریف فیملی کے کچھ فلیٹس کے کیس ہیں پتہ نہیں وہ ان کے ہیں یا نہیں مجھے نہیں معلوم، آپ نے کہا کہ بیرون ملک جو اثاثہ جات ہیں ان پر پانچ فیصد ٹیکس دے دیا جائے گا تو آپ نے لفظ استعمال کیا کہ وہ بھی وائٹ ہو جائیں گے، اثاثے اور دولت بھی۔

کیا یہ جو پرانے فلیٹس ہیں ان پر جو کیسز آج چل رہے ہیں اگر شریف فیملی ان پر پانچ فیصد ٹیکس دے دیتی ہے تو کیا ملکی قانون کے مطابق ان سے ان کی پوچھ گچھ نہیں ہو گی، جس کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آپ کو بتا دیا ہے کہ جو لوگ سیاست میں ہیں وہ سکیم کا حصہ نہیں ہیں اگر آپ میاں نواز شریف کے کیس کی بات کر رہے جو نیب عدالت کی زینت ہے تو وہ معاملات وہیں جا کر سن لیں کہ اس کے حقائق کیا ہیں لیکن کوئی شخص بھی جو سیاست میں ہے وہ اس سے مستفید نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز سیاست میں نہیں ہیں اس طرح سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے الفاظ کی اگر تشریح کی جائے تو حسن نواز اور حسین نواز اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل بنتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیلئے پانچ نکاتی ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھانے کیلئے ڈرافٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹیکس گزاروں کی محدود تعداد معاشی مسائل پیدا کررہی ہے، انکم ٹیکس ادا نہ کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے اس لئے انکم ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ مرحلہ وار کم ہوگی ،سیاسی لوگ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے ،ٹیکس ایمنسٹی حاصل کرنیوالا ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے گا ،سکیم کسی ایک شخص کیلئے نہیں تمام پاکستانیوں کیلئے ہے،

جن لوگوں کے اثاثے باہر ہیں وہ 2 فیصد جرمانہ بھر کر ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، آف شور کمپنی بھی اثاثہ ہے اس کو بھی ڈیکلیئر کرنا ہوگا،اب شناختی کارڈ نمبر ہی این ٹی این نمبر ہوگا،جو لوگ ٹیکس ادانہیں کرتے ان کیخلاف کارروائی کرسکتے ہیں ،ٹیکس وصولیوں کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،ماہانہ ایک لاکھ کمانے والوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جبکہ 12 سے 24 لاکھ آمدن والے 5 فیصد ٹیکس ادا کرینگے، 24 سے 48 لاکھ آمدن پر 10 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا اور 48 لاکھ سے زائد آمدن والوں کو 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا،سکیم کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے متعارف کرایا جا رہا ہے ، سکیم سے آج سے لیکر 30 جون تک سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے،نواز شریف میرے قائد انہیں وزیر اعظم سمجھتا ہوں جب سے وزیر اعظم بنا ہوں نہ انہوں نے فون کیا نہ کوئی ہدایت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…