بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھے گا،شاہد خاقان عباسی

datetime 4  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔مظفرآباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود اور کابینہ ارکان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آزادکشمیر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے حریت نمائندوں کو بتایا کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھارتی فوج کے ظلم اور جبر کی شدید مذمت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ وزارت خارجہ اور تمام سفارتی سفارتی مشنز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے متحرک ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور نمائندوں کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جس انداز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں وہ قابل قدر ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت چھ اہم دارالحکومتوں میں اپنے نمائندے بھیجے گی تاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جاسکے۔حریت رہنماؤں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ حریت نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں خصوصاًپیلٹ گنز کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نمائندوں نے پاکستان کی حکومت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے واقعات کا فوری نوٹس لیا گیا اور کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا۔

حریت نمائندوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور کابینہ ارکان کے دورہ آزادکشمیر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم سے حریت نمائندوں کی ملاقات میں آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان،مولانا فضل الرحمان،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر،وفاقی وزراء مشاہد اللہ،رانا تنویر حسین اور ممتاز احمد تارڑ بھی موجود تھے۔ملاقات میں حریت رہنما غلام محمد صفی،فیض نقشبندی،محمود ساگر،اشتیاق حمید،شمیم شال اور اعجاز لون شامل تھے۔–

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…