پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکہ کے دورے پر پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ائیر پورٹ پر کیسا شرمناک سلوک کیا گیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو امریکہ کے ائیرپورٹ پر سخت سکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا، وزیراعظم پاکستان کی ائیرپورٹ میں سکیورٹی مراحل سے گزرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ دنوں امریکہ گئے تھے جہاں انہیں ائیرپورٹ پر سخت سکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر سکیورٹی مراحل کے بعد بیگ اور کوٹ اٹھا کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی شاہد خاقان عباسی کی چیکنگ کی گئی اور انہیں سخت سکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا جو پاکستان کے وزیراعظم کی توہین ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ امریکہ کے دوران غیر متوقع طور پر امریکی نائب صدر مائیکل پینس سے ملاقات کی اور افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان کی درخواست پر امریکی نائب صدر کے گھر پر ہوئی اور یہ ملاقات تیس منٹ تک جاری رہی اور اس ملاقات میں مائیکل پینس کے خصوصی مشیر برائے جنوبی ایشیائی امور مائیکل کٹرون نے بطور نوٹ ٹیکر شرکت کی، تاہم دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ان کے علاوہ کوئی بھی امریکی یا پاکستانی عہدیدار موجود نہیں تھا۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیکل پینس کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان پر اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے امریکی نائب صدرکو افغانستان میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے مخلصانہ عزم کی یقین دہانی کرائی، ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں پر بھی زور دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…