اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کوئی این آر ٹائپ چیز نہیں کررہی ہے ٗ حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے اور اس کے ہاتھ صاف ہیں ٗ افغانستان میں پر امن صرف فریقین کی کوششوں سے آسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئینی ادارے مل کر ملک کو مستحکم کریں، مسلم لیگ ن کوئی این آر او ٹائپ چیز نہیں کر رہی۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہاں پر امن صرف فریقین کی کوششوں سے آسکتا ہے، ہمارے افغان حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکا میں روایتی سفارتکاری کا طریقہ ختم ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی نائب صدر سے غیر رسمی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا۔