اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دے دیا گیا۔معروف صحافی رؤف کلاسرا کانجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے نواز شریف اس وقت شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اورانہیں سمجھانا چاہئیے کہ نواز شریف اب آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی عجیب سی حالت تھی اور کچھ سمجھ نہیں
آ رہا تھا کہ وہ کیا بولنا چاہ رہے ہیں۔ کل کی تقریر میں نواز شریف بہت مایوس نظر آئے ۔اس لئے میرے خیال سے نواز شریف کو نفسیاتی کاؤنسلنگ کی ضرورت ہے اور اب نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ آرام کریں کیونکہ ملک ان کے بغیر پہلے بھی چلتا رہا تھا اور اب بھی چلتا رہے گا۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے بھی ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کل بہت مایوس نظر آرہے تھے ۔ان کی شکل بہت ہی معصوم اور رونے والی لگ رہی تھی۔