اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہونیوالے ناخوشگو واقعہ میں وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ شامل نہیں تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں ناخوشگوار واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے
وزیراعظم نے واقعہ کاعلم ہونے پرمعززرکن اسمبلی سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہونیوالے ناخوشگوار واقعہ میں وزیراعظم کے صاحبزادے عبداللہ شامل نہیں تھے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے اہل خانہ، دوستوں کے ساتھ سینیٹ کی کارروائی دیکھنے کیلئے ایوان میں تھے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حامد الحق کے ساتھ ہاتھاپائی کرنے والے وزیراعظم کے بیٹے تھے جن کی اس موقع پرتلخ کلامی کے بعد حامد الحق کے ساتھ ہاتھاپائی بھی ہوئی ، نجی ٹی وی سما نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے بیٹے اس جھگڑے کے فوراً بعد روانہ ہوگئے ہیں ، واقعہ کے بعد بتایاجارہاہے کہ حامد الحق زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی گردن پر زخم ہیں، حامد الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے میری گردن پکڑ لی تھی جس پر میں نے اس کے ہاتھ پر کاٹا تو اس نے میری گردن چھوڑی،یہ افسوسناک واقعہ تب پیش آیا جب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینٹ کے عہدے کا حلف اُٹھالیا توسینٹ ہال میں ہاتھاپائی شروع ہوگئی، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینٹ ہال میں وزیراعظم کے رشتے دار اور تحریک انصاف کے ایک رہنما میں شدید تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی شروع ہوگئی ، جس کے بعد سیکورٹی کو طلب کرلیاگیا مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہونیوالے ناخوشگو واقعہ میں وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ شامل نہیں تھے۔