بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سے توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری ہوں گی،شاہد خاقان عباسی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشک آبا د (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سے توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری ہوں گی‘ انرجی کوریڈور میں گیس‘ ریل‘ روڈ اور مواصلات کے نظام شامل ہیں‘ پاکستان دنیا بھر کے تاجروں کو سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع فراہم کرتا ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت کا روپ دھار چکی ہے،گوادر بندر گاہ وسطی ایشیاء سمیت خطے کے ممالک کو وسیع مواقع فراہم کریگی۔

ترکمانستان سے بجلی کی ممکنہ خریداری سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کونئی جہت ملے گی،تاپی منصوبے پرعملدرآمدترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف کے نصب العین اورعزم کی کامیابی ہے ،اس منصوبے کو حقیقت کاروپ دینے کیلئے ان کے عزم کوسراہا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر فوجی اوردفاعی تعاون کی ضرورت پر زوردیااورترکمانستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تعاو ن کی پیشکش کی۔ وہ جمعہ کو یہاں تاجکستا ن کے شہر سرحت آبادمیں تاپی گیس پائپ لائن سے منسلک منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں افغانستان کے صدر اشرف غنی، تاجک صدر قربان علی بردی محمدوف اور بھارت کے وزیر مملکت امور خارجہ ایم جے اکبر اور دیگر بھی شریک تھے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ خطے کے قدیم روابط بحال ہونے کا یہ تاریخی موقع ہے۔ انرجی کوریڈور میں گیس‘ ریل‘ روڈ اور مواصلات کے نظام شامل ہیں منصوبے سے خطے میں مجموعی طور پر خوشحالی آئے گی۔ منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر تاپی ممالک کے شکر گزار ہیں۔ منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر تاپی ممالک کے شکر گزار ہیں۔ منصوبے سے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہوں گی پاکستان نے بہت سے اقتصادی چیلنجز پر قابو پالیا ہے۔ پاکستان نے بہت سے اقتصادی چیلنجز پر قابو پالیا ہے پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔

گوادر بندر گاہ وسطی ایشیاء سمیت خطے کے ممالک کو وسیع مواقع فراہم کریگی ہم نے ملک میں گیس کی کمی پر قابو پالیا ہے۔ پاکستان دنیا بھر کے تاجروں کو سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چار سال میں بجلی کی پیداوار میں دس ہزار میگا وات سے زیادہ اضافہ کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی۔

جس میں دوران دونوں رہنماؤں نے توانائی ،تجارت اورراہداری کے حوالے سے تاپی گیس منصوبے کی اہمیت کواجاگر کیا اورعلاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر مفید بات چیت کی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ ہے ۔

شاہدخاقان عباسی نے تاپی منصوبے پرعملدرآمد کوترکمانستان کے صدر بردی محمدوف کے نصب العین اورعزم کی کامیابی قراردیااوراس منصوبے کو حقیقت کاروپ دینے کیلئے ان کے عزم کوسراہا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر فوجی اوردفاعی تعاون کی ضرورت پر زوردیااورترکمانستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تعاو ن کی پیشکش کی۔

ترکمانستان سے بجلی کی ممکنہ خریداری کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کونئی جہت ملے گی۔وزیراعظم نے ترکمانستان کی مسلسل غیرجانبداررہنے کی پالیسی اوراقوام متحدہ میں صدر بردی محمدوف کے اقدامات پرپاکستان کی مکمل حمایت کااعادہ کیا۔ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے تاپی اوراس سے متعلقہ منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی آمد پرانکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے گوادر بندرگاہ کے منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم، سائننس، صحت اورکھیلوں کے شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…