جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

’’راؤ انوار بہادر بچہ ہے‘‘ زرداری بھی نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق بول پڑے،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بہادر بچہ ہے، جو متحدہ قومی موومنٹ سے لڑنے میں بچ گیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن جن 54 ایس ایچ اوز نے کیا ان میں سے 53 مارے گئے۔سابق صدر نے کہا کہ نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی، سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جب ایم کیو ایم واپس اقتدار میں واپس آئی تو راؤ انوار انڈر گراؤنڈ ہوگئے۔جب پروگرام اینکر نے پولیس رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار 444 ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں تو آصف علی زرداری نے انہیں درمیان میں روکتے ہوئے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائی ہے، ان کے خلاف 440 درخواستیں کیوں دائر ہیں؟۔انہوںنے کہاکہ حکومت سندھ نے راؤ انوار کے خلاف 444 ماوارئے عدالت قتل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی ہے بلکہ یہ رپورٹس سندھ پولیس اور انسپکٹر جنرل پولیس اللہ ڈنو خواجہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جنہیں عدالت عظمیٰ نے ہی تعینات کیا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ راؤ انوار کے خلاف آنے والی رپورٹ پولیس کے اندر گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔جب پروگرام کی میزبان نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسا مذاق ہے کہ ایک مفرور پولیس افسر واٹس ایپ کی مدد سے لوگوں سے رابطے کر رہا ہے جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ راؤ انوار نے واٹس ایپ پر ان سے رابطہ نہیں کیا۔اینکر نے کہا کہ راؤ انوار نے واٹس ایپ کی مدد سے آئی جی سندھ کو کال کی تو آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ پولیس چیف کو ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیز سے کال ٹریس کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔آئی جی سندھ کی تقرری کے حوالے سے سوال پر سابق صدر نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کی تقرری کا معاملہ متنازع ہے، عدالتِ عظمیٰ پہلے ہی متنازع ہے اس لیے میں اس معاملے میں بات کرنا نہیں چاہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…