بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

کابل حملے کے بعد افغان حکومت کی پاکستان سے ہنگامی درخواست پر پاکستان کا مثبت ردعمل، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر داخلہ ویس احمد برمک اور انٹیلی جنس کے سربراہ معصوم ستا نکزئی نے بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ایک ملاقات میں کابل میں طالبان کے حالیہ حملوں سے متعلق بات چیت کی ۔ نائب افغان سفیر زردشت شمس نے این این آئی کو بتایا کہ ملاقات میں پاکستانی وزیر داخلہ اور اعلیٰ سیکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ افغان رہنماؤں کے دورے کا مقصد پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ حالیہ حملوں سے متعلق گفتگو کرنی تھی جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی انہوں نے کہاکہ افغان رہنماؤں نے اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ملاقات میں پاکستان کیلئے افغان صدر کے خصوصی نمائندے اور سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے بھی شرکت کی۔ اس سے پہلے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ افغان حکومت نے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کی درخواست کی تھی ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ افغان وزیر اور انٹیلی جنس کے سربراہ افغان صدر کی جانب سے ایک پیغام اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق مذاکرات چاہتے ہیں ۔ اس سے پہلے کابل میں کئی افغان اہلکاروں نے کہا کہ تھا کہ افغانستان کے وزیر داخلہ اور انٹیلی جنس سربراہ کابل میں طالبان کے حملوں سے متعلق شواہد پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ شریک کرینگے ۔ یاد رہے کہ کابل میں گزشتہ 10 دنوں میں طالبان کے دو بڑے حملوں میں تقریباً 125 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ داعش کے ایک ایک ملٹری اکیڈمی پر حملے میں تقریباً 12 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغان رہنماؤں کے درمیان بدھ کو اسلام آباد میں کابل میں طالبان کے حالیہ حملوں سے متعلق مذاکرات انتہائی مثبت تھے ۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور افغانستان کے وفد کی قیادت وزیر داخلہ ویس احمد برمک نے کی ۔ملاقات سے باخبر ذررائع نے این این آئی کو بتایا کہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستانی سائیڈ نے بڑے فراخدلی سے افغان وفد کی جانب سے تمام باتیں بڑے غور سے سنیں ۔ ملاقات اس لحاظ سے مثبت تھی کہ وزیراعظم نے شارٹ نوٹس پر نہ صرف ملاقات کیلئے وقت دیا بلکہ بدھ کو افغان وفد کے پہلے سے نہ اعلان شدہ دورے کی وجہ سے دیگر مصروفیات میں تبدیلی کی ۔

ملاقات دو بج کر 45 منٹ پر ہوئی تھی جو چار45 تک جاری رہی ۔ سفارتی ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ وزیراعظم نے مکمل طور پر افغان حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکومت مستند معلومات کی بنیاد پر ضرور اقدامات اٹھائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ پہلے مشترکہ بیان جاری کرنے کے بارے میں بات ہوئی تھی تاہم بعد میں اتفاق ہوا کہ بیان جاری نہ کیا جائے تاکہ کسی غلط فہمی سے مذاکرات کو نقصان نہ پہنچے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…