اب ذراآ کر دکھائو، پاک فضائیہ کو الرٹ کر دیا گیا،پاکستان نے امریکی ڈرون طیارےمار گرانے کا اعلان کر دیا، امریکہ کی سِٹی گم

7  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈرون طیارے ملکی حدود میں داخل ہوئے تو مار گرائیں گے، امریکہ کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا اسلام آباد تقریب سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈرون

طیاروں کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ کا متنبہ کر دیا ہے کہ اب اگر امریکی ڈرون ملکی حدود میں داخل ہوئے تو پاک فضائیہ انہیں مار گرائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامرہ ائیربیس پر حملہ ائیرفورس کی تاریخ کا سب بڑا حملہ اور افسوسناک ترین سانحہ تھا،اٗس سانحے میںیک ساب ائیرکرافٹ طیارہ مکمل تباہ جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچاتھا۔ طیاروں کی بحالی کیلئے لمی ادارے نے 287 ملین ڈالرز مانگے لیکن وہی طیارے ہمارے نوجوانوں، انجینئر اور سائنسدانوں نے صرف 25 ملین ڈالرز میں ہی دوبارہ پرواز کے لئے تیار کرلئے اور پاکستان ساب جہازوں کی 5ویں سرٹیفکیشن ایجنسی بن گیا ہے۔ اب ہم خود جنگی جہاز بنائیں گے اور ائیرٹیکنالوجی کی بھیک بھی نہیں مانگنی پڑے گی۔ پاکستان سالانہ 16 سے 20 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنارہا ہے،پا کستان کو اپنے ہی پڑوسی ممالک نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس میں سرفہرست بھارت ہے اور کامرہ ائیربیس پر حملے کے پیچھے بھی بھارت کا ہی ہاتھ تھا کیوں کہ دہشت گردوں کو جہازوں سے کیا لینا تھا تاہم ہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ معمر قذافی اور صدام حسین کے جانے کے بعد دونوں ممالک میں کیا ہوا، کیا وہاں جمہوریت آگئی، کسی بھی ملک میں مرضی کی جمہوریت نہیں لائی جاسکتی اور ناہی جمہوریت ہر

ایک ملک کا حل ہے اس کی مثالیں عراق اور لیبیا کی صورت ہمارے پاس موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…