اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان سپیشل فورسز اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کی انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ مشقیں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’’الشہاب 2‘‘ نامی مشترکہ مشقیں سعودی شہر ریاض کے پرنس نائف سکیورٹی سٹی میں جاری ہیں جس میں پاکستان کا سپیشل سروسز گروپ کا 68رکنی دستہ شریک
ہے، دو ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقیں 25 نومبر کو شروع ہوئیں اور یہ 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا، مشقوں سے دونوں ممالک اور فورسز کے تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ’’الشہاب اول‘‘ مشترکہ مشقیں گزشتہ سال پاکستان میں ہوئی تھیں اب ان کا دوسرا حصہ الشہاب 2 ریاض میں جاری ہے۔