منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کو بھارت سے نکلنے کا حکم دئیے جانے کا انکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی نے ممبئی حملے کے بعد ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے جانے کیلئے کہا تھا۔اس بات کا انکشاف بھارت کے سابق صدر پراناب مکھر جی نے اپنی نئی کتاب’’1996-2012 The Coalition Years‘‘ میں کیا ہے جس کی تقریب رونمائی گزشتہ روز بھارت میں ہوئی۔

پرناب مکھر جی اس وقت بھارت کے وزیر برائے خارجہ امور خدمات سر انجام دے رہے تھے۔پاناب مکھر جی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی ممبئی حملے کے ایک روز بعد بھارت میں پریس کانفرنس کر رہے تھے،میں نے ایک بھارتی صحافی کو فون کرکے پریس کانفرنس میں مداخلت کی اور شاہ محمود قریشی سے فوری طور پر بات کرنے کے لیے ان پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران ہی شاہ محمود قریشی کی مجھ سے بات چیت ہو ئی جس میں ان کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر بھارت چھوڑ دیں، انہیں ہم نے جہاز مہیا کرنے کی بھی پیشکش کی تاہم پاکستانی ہائی کمیشن سے مشاورت کے بعد انہیں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ انہیں پاکستان واپس لے کر گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…