راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج اور آئی ایس آئی نے کامیاب آپریشن کر کے کرم ایجنسی سے ایک کینیڈین اور اس کی امریکی نژاد اہلیہ سمیت پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا، دہشت گردوں نے غیر ملکی خاندان کو 2012میں اغواء کر کے افغانستان میں یرغمال بنائے رکھا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017کو مغوی خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی، پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے
تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور آئی ایس آئی نے 5 غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا، کینیڈین شہری،اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچوں کو بازیاب کرالیا گیا، افغانستان سے تعلق رکھنے والے ادہشت گردوں نے 2012میں غیر ملکی خاندان کو اغواء کیا اور افغانستان میں یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا، دہشت گردوں نے مغویوں کو براستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے خاندن کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع 11اکتوبر2017کو دی تھی، پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔ غیر ملکی خاندان کو واپس ان کے متعلقہ ممالک منتقل کیا جا رہا ہے، یہ کامیابی بروقت خفیہ معلومات کے تبادلے کی اہمیت کی کامیاب مثال ہے اور پاکستان کی مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کی واضح دلیل ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردوں نے غیر ملکی خاندان کو 2012میں اغواء کر کے افغانستان میں یرغمال بنائے رکھا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017کو مغوی خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی، پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا