اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی کسی ضمانت کے بغیر ممکن نہ تھی، تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار معروف صحافی اور تجزیہ نگار افتخار احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی کسی ضمانت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔کوئی چیز طے پا گئی ہے کچھ گارنٹیز ملی ہیں اس لیے وہ واپس آ رہے ہیں ہمارے ملک کے اندر نیب کی روایات کچھ اچھی نہیں ہیں، نیب نے کیسز کو بہت لمبا بھی کیا ہے اور کئی کئی سال چلائے ہیں اور جن پر کیسز تھے ان کی ضمانتیں بھی ہوئی
ہیں اور انہوں نے زندگی کی تمام سہولتوں اور رعنائیوں کو انجوائے بھی کیا ہے، اسی لیے عمران خان نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، چیزیں سلجھنے کی بجائے الجھتی جا رہی ہیں کیونکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار بغیر کسی گارنٹی کے پاکستان نہیں آ سکتے، کیونکہ میری ہی ٹوئیٹ کے جواب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا احتساب عدالت میں پیش ہونے کا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے بظاہر تو یوں لگتا ہے کہ انہیں کوئی ضمانت دے دی گئی ہے، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ نواز شریف کوئی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔