راولپنڈی (این این آئی) آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہاہے کہ افغان حکومت نے پاکستان کو جن 64مطلوب افراد کی فہرست دی تھی اس میں شامل حقانی نیٹ ورک کے سات اراکین افغانستان میں مارے گئے ہیں ۔ہماری انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں درجنوں شدت پسند افغانستان میں موجود ہیں اور کئی مارے گئے ہیں ۔انہوں نے پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان دہشتگردوں کی حمایت کرتا تو پھر اس جنگ میں ہمارے 73ہزار شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جان کیوں لی جاتی ؟
حقانی نیٹ ورک کے بارے میں انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد اس نیٹ ورک کا وہاں سے صفایا کیا گیا ہے فوجی آپر یشنز سے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقے اور مالا کنڈ ڈویژن ٹی ٹی پی کے زیر اثر تھے لیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں