اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جو بھی آئے گا وہ ۔۔۔! ن لیگ کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدواروں کے ساتھ اب کیا ہوگا؟تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کیلئے عارضی اور مستقل دونوں امیدوار نااہل ہیں۔اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے عارضی اور مستقل دونوں نااہل امیدوار نامزد کیے ہیں ٗ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا حدیبیہ اور نیب ریفرنس میں ذکر ہے اور ان کی نااہلی کے امکانات ہیں، وہ وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ شاہ محمود قریشی نے شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھانے کا بھی اعلان کرتے

ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو ان دونوں امیدواروں پر نظر ثانی کرنی پڑیگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ پاناما کیس میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شیخ رشید کو وزیراعظم کا امیدوار بنانا چاہیے، پاناما کیس میں سب سے اہم کردار عمران خان، پھر سراج الحق اور شیخ رشید نے ادا کیا ہے، شیخ رشید نے نہ صرف سیاسی جنگ بلکہ قانونی جنگ بھی لڑی، اس لیے انہیں اپوزیشن کا متفقہ امیدوار بننے کا اعزاز ملنا چاہیے، تاہم باقی اپوزیشن جماعتوں نے اس پر غور کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے، باہمی مشاورت کا عمل جاری ہے اور کوشش ہے کہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں کامیاب ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…