بیجنگ(آئی این پی ) چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں نئی پیش رفت ، سمندری خوراک بذریعہ روڈگوادر سے کاشغر تک پہنچا دی گئی ، 7.4ٹن وزنی سمندری خوراک کی کھیپ میں مچھلیاں اور جھینگے وغیرہ شامل ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے روایتی جشن بہار سے قبل بحر ہند سے پکڑی گئی سمندری خوراک پاکستان کی بندرگاہ گوادر سے بذریعہ روڈچین کے
خود اختیار علاقے سینکیانگ کے شہر کاشغر تک پہنچائی گئی ہے۔ سمندری خوراک کی اس کھیپ میں مچھلیاں اور جھینگے وغیرہ شامل ہیں جن کا کل وزن سات اعشاریہ چار چھ ٹن ہے۔ اور یہ سمندری خوراک بیجنگ ، شنگھائی ، شن جن اور اورموجی سمیت چین کے بڑے بڑے شہروں میں فروخت کی جا رہی ہے۔واضع رہے کہ اس وقت چین پاک تجارت کا 98 فیصد حصہ سمندری راستے سے ہوتا ہے۔جبکہ بری راستے سے ہونے والی تجارت کا تناسب صرف 2 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ بری راستے سے پاکستانی سمندری خوراک کے چین میں داخلے سے ظاہر ہوا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔