اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاک، چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں تین نئی سڑکوں کی تعمیر کی معاونت کا اعادہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ چین ان تین نئے منصوبوں کیلئے 107.76 ارب روپے کے قرضے نرم شرائط پر پاکستان کو فراہم کرے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان کاشف زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پہلے ہی منصوبوں کیلئے 917 بلین روپے فراہم کر چکا ہے۔ چین کی طرف سے تینوں نئے منصوبوں کیلئے قرضہ مغربی روٹ پر سڑکیں بنانے کیلئے فراہم کیا جائے گا۔
چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کے اجلاس میں اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان دستخط کئے جائیں گے۔
’’پاک ، چین دوستی زندہ باد‘‘چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں کون سے 3 نئے منصوبوں کا اعلان کر دیا؟
27
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں