اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی تجارت کا حجم دو ارب ڈالر سے زائد ہے اور اگر ضرورت پڑی تو بھارت کے ساتھ تجارت کو روکا جاسکتا ہے انہوں نے اس بات کا اظہار جمعہ کے روز سینٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے باوجود پاک بھارت تجارت جاری رکھنے کے حوالے سے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا پاکستانی افواج اور دیگر فورسز بھرپور جواب دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم دو ارب ڈالر سے زائد ہے اور بھارت کا کل تجارتی حجم کے چار فیصد کے برابر ہے اور اگر پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کو روکتا ہے تو اس میں بھارت پر کوئی خاصا اثرنہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ زمینی تجارت واہگہ کے راستے کی جاتی ہے۔
پاکستان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قبل ازیں اپنی توجہ دلاؤ نوٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی افواج کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے لین حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی گولہ باری جارحیت سے درجنوں بے گناہ پاکستانی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
’’ہم بھارت کے ساتھ تجارت روک دیں گے‘‘ پاکستان نے اچانک بھارت کیخلاف کیا بڑا اعلان کر دیا؟
23
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں