سراجیو( آن لائن ) وزیر اعظم نواز شریف نے بوسنیا کے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بوسنیا تعلقات ،خطے کی صورت حال سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعاون سمیت مختلف تجارتی معاہدوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف بوسنیاکے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا ،بوسنیا کے وزیراعظم ڈینس زوویدے وچ نے وزیر اعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔بعد ازاں بوسنیا کی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کا تعارف کرایا اور فرداً فرداً مصافحہ کیا ،وزیر اعظم نواز شریف نے بھی وفد کا تعارف کرایا ۔دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات میں بوسنیا کی وزیر اعظم نے دورہ کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے شاندار پرتپاک استقبال اور مہمان نواز ی کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعاون سمیت ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔