اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ نے سمندر میں موجود اپنی آبدوزوں اور جہازوں کو پاکستان کا رخ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق بھارت نے اپنی بحریہ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ سمندر میں پاکستان حدود کے قریب ترین اپنے جہاز اور آبدوزیں سٹینڈ بائی کر دیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان نیوی نے سمندر میں پاکستان کی جانب خاموشی سے بڑھنے والی بحری آبدوز کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نیوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمندر میں پاکستان کی جانب بڑھنے والے بھارت کی خاموش اور خفیہ آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے اسے واپس پیچھے جانے پر مجبور کر دیا اور گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی بحریہ کی خفیہ آبدوز پاکستان کی سمندری سرحد کی جانب خاموشی سے بڑھ رہی تھی جس کا پاک نیوی نے بروقت سراغ لگا لیا اور اسے پاکستانی پانیوں سے دور واپس سمندر میں دھکیل دیا۔پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق ببحریہ سے پاک نیوی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیااور پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت کو سمندر میں انتہائی محدود کر دیا ہے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔