جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو بغیر آکسیجن سر کرنے اورپہاڑوں کا سینہ چیرنے والا آج کس حال میں ہے؟ جان کر آپ آبدیدہ ہو جائیں گے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ماؤنٹ ایورسٹ سمیت آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تمغہ حسن کارکردگی کے حامل 53 سالہ حسن سدپارہ خون کے سرطان کے موذی عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مایہ ناز کوہ پیما کو علاج کے لیے فی الفور کراچی کے بڑے ہسپتال منتقل کرے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے راولپنڈی میں زیر علاج حسن کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گفتگو میں حسن سدپارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور آج وہ مشکل وقت میں حکومت سے مدد کی التجا کرتے ہیں۔
معروف کوہ پیما کے بیٹے عارف نے بتایا کہ وزرات اطلاعات نے رابطہ ضرور کیا ۔ کینسر جیسے موزی مرض کی تشخیص کے بعد ان کے والد کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی جائے اور بہتر علاج کیلئے انہیں کراچی منتقل کیا جائے۔سکردو کے قریب واقع گاؤں سدپارہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے حسن سدپارہ نے کوہ پیمائی کا آغاز 1994 میں کیا اور اسی سال پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس کے بعد حسن نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور حکومت کی جانب سے پذیرائی نہ ملنے کے باوجود 1999 میں قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور نانگا پربت 2006 میں گیشا برم ون اور گیشا برم ٹو ? 2007 میں ’براڈ پیک‘ کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔2007 تک انہوں نے پاکستان میں واقع آٹھ ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کر لی تھیں۔بالآخر 2011 میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور نذیر صابر کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بنے۔وہ پاکستان میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیوں اور ماؤنٹ ایوریسٹ سمیت چھ چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔کوہ پیمائی کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی پر حکومتِ پاکستان نے حسن سدپارہ کو سنہ 2008 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…