جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،اقوام متحدہ کو ہی کھری کھری سنادیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر زور دیا ہے وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لئے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے ٗمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے ٗ کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوسکا اور خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بھی دہرایا۔بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کے پہل کرنی چاہیے کیونکہ اس نے ہی صورتحال کو موجودہ نہج تک پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت اور کراس بارڈر فائرنگ کے باوجود پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بتایا کہ بھارت اقوام متحدہ کے آبزور مشن کو بھی دورے کی اجازت نہیں دے رہا۔

پاکستان نے بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کی طرح پاکستانی کشتی پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ بھی مسترد کر دیا گیا ۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی کوئی بھی کشتی یا ملاح لاپتہ نہیں ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستانی کشتی اور ماہی گیر پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو کہ غلط ہے ۔ اس سے قبل بھارتی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی کشتی کو ضبط کر کے 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے پاکستانی کشتی پور بندر گجرات کے ساحل پر پکڑی جب کہ کشتی میں سوار 9 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت پاکستان کی سرحد کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا جھوٹا دعویٰ بھی کر چکا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…