منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لائن آف کنٹرول میدان جنگ بن گیا ۔۔۔۔ دو جوان شہید

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال چھیڑ چھاڑ میں تیزی آتی جا رہی ہے ۔ پاکستانی شہر عباسپور ، باغ اور راولاکوٹ اور کوٹلی کے اضلاع میں بھارتی فوج کی جانب سے شدید ترین فائرنگ کی جا رہی ہے  جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 نوجوان شہید ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے زور دار جوابی کارروائی کی گئی جس سے دشمن کی توپیں فوری طور پر خاموش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے چھیڑ چھاڑ جاری  ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئی ہیں ۔ بھارتی فوج ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ واضح رہے کہ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا اور صبح سویرے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹرمیں بھارتی فورسزکی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ناترلچھیال گاؤں اورمحلقہ علاقوں کوفائرنگ کانشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔بھارتی فائرنگ کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اورگولہ باری سے مظفرآباد میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر واقع اہم شہر عباس پور بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاپھیل گئی جبکہ پاک فوج نے فوری طور پر حرکت میں آ کر دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع راولاکوٹ میں واقع عباس پور شہر جو کہ لائن آف کنٹرول پر واقع ہے پر بھارتی فوج کی جانب سےبلا اشتعال اندھادھند فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق ج گرلز کالج کی عمارت سمیت شہر کی کئی عمارات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ جس کےبعد علاقے کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس شہر کو رات میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد شہری آبادی میں سے زیادہ تر نے رات گھروں سے باہر گزاری تھی جبکہ صبح گولہ باری شروع کی گئی جس کے بعد ایک دم سے باقاعدہ حملے کے انداز میں گولہ باری اور فائرنگ شروع کی گئی مگر پاک فوج کی بروقت اور تیز جوابی کارروائی سے بھارتی فوج آگے بڑھنے میں ناکام رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے مزید دستے علاقے کی جانب روانہ کر دئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…