منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے تو سات لاکھ فوج وہاں کیا کر رہی؟پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں کشمیر کا مسئلہ اہم تھا ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دور ان چھ وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں اور تمام ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر اور وہاں جاری مظالم کا ذکر ہوا۔ تمام وزرائے اعظم نے مسئلہ کشمیر حل کرنے پاکستان کے ساتھ اتفاق کیا اور اس کیلئے پاکستان اور بھارت کے بات چیت کرنے پر زور دیا ۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں 7لاکھ بھارتی افواج اور آبادی کا کوئی تناسب نہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑا اعلان کردیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ اْڑی حملے کی تحقیقات ہوئیں تو پاکستان ان کی حمایت کرے گا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ باور کرایا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے تو سات لاکھ فوج وہاں کیا کر رہی ہیں ، مگر صورتحال اس کے برعکس ہے بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہ ہی ہیں اور انہیں مفلوج کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…