پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،وزیراعظم

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل ہونا چاہیے،مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کو اندرونی معاملہ قراردینا غلط ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں ۔مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام برہان وانی کی شہادت کیخلاف پر امن احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،کوئی بھی مذہب،معاشرہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا اور بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کو اندرونی معاملہ قراردینا غلط ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد نسل درنسل جاری رہے گی کیونکہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں،بھارت کشمیریوں کی آواز دبا کر مقبوضہ کشمیر پر تسلط جائز قرار نہیں دے سکتا۔مسئلہ کشمیر کا حل صرف سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر جلد عمل در آمد ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن حکمت نہیں ہے ۔ اقوام متحدہ کی نگرانی میں شفاف ا ستصواب رائے ہونا چاہیے ۔ نواز شریف نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں ۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے اور افغانستان کے ساتھ پیدا ہونے والے سرحدی تنازع اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا ۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی داخلی و سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور آپر یشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور کراچی آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…