یزمان(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب اور دبئی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہان کے مابین چولستان کے مختلف علاقوں سمیت توبہ چاندنہ کی 300 سے زائد ایکڑ اراضی صرف شکار کی غرض سے 30 سال کیلئے لیز پردی گئی ہے جس کی سالانہ قسط 30 روپے فی ایکڑ وصول کی جا رہی ہے۔حکومت پنجاب کے ادارے چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی چٹھی نمبر 2601‘ 2601A اور 2602‘ 24 نومبر 2007ءکے تحت پاکستان میں دبئی کے سفارتکار علی محمد الشمس کے توسط سے مذکورہ اراضی 27 نومبر 2007 ئکومنگل سب رجسٹرار یزمان محمد اکرم بھٹی کی عدالت میں یہ لیز معاہدہ باقاعدہ رجسٹر ہے جس پردبئی کے سفارتکار کے دستخط اور مہر ثبت ہے، یہ لیز معاہدہ شمار نمبر 687 اور 688 میں پنجاب لینڈ ایکٹ 1912ءکے تحت درج کیا گیا ہے