اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد ختم کئے بغیر امن ناممکن ہے، امریکی جریدہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی جریدے’فارن پالیسی‘کا کہنا ہے کہ ”پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ سن 1989ءکے بعد سے پانچ ہزار سے زائد پاکستانی فرقہ وارانہ حملوں میں اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔“جریدے نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ ”خطرناک پہلو یہ ہے کہ فرقہ وارانہ بنیاد پرستی اب مدارس تک محدود نہیں بلکہ معروف تعلیمی اداروں تک پھیل گئی۔ عسکریت پسند ی کا چیلنج کثیر جہتی ہے اس لئے قبائلی علاقوں میں واحد فوجی آپریشن اسے ختم نہیں کرسکتا۔ “امریکی جریدہ لکھتا ہے کہ” قومی ایکشن پلان پر عمل سے دہشت گردی کے واقعات میں تو کمی آئی ہے لیکن فرقہ وارانہ تشدد میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس میں اضافہ ہواہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فرقہ ورانہ تشدد کے چیلنج کا کوئی فوری حل نظر نہیں آتاجبکہ حقیقت یہ ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔“’فارن پالیسی‘مزید لکھتا ہے کہ” گزشتہ برس پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گرد حملے کے بعدبطور حکمت عملی ’قومی ایکشن پلان کے 20 نکات پر عمل درآمد کی کوششیں تیز کیں جس کے نتیجے میں حملوں میں نمایاں کمی ہوئی تاہم پاکستان کو کئی دہائیوں سے عسکریت پسند ی کا چیلنج درپیش ہے جو کثیر جہتی ہے اور قبائلی علاقوں میں صرف فوجی آپریشن سے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا تا وقت یہ کہ فرقہ وارانہ عسکریت پسندی کے مسئلے کا کوئی دیرپا حل تلاش نہ کرلیا جائے۔“رپورٹ کے مطابق ”سب سے زیادہ خطرناک پہلو یہ ہے کہ فرقہ وارانہ بنیاد پرستی اب دینی مدارس تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کے معروف اداروں کے تعلیم یافتہ طلبہ بھی حالیہ فرقہ وارانہ دہشت گرد حملوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ شجاع خانزادہ پر خودکش حملہ کرنے والوں میں ایک بمبار مبینہ طور پر پنجاب یونیورسٹی کا گریجویٹ تھا۔“پاکستان نے طالبان اور غیر ملکی دہشت گردوں کو بھگا کرا سٹریٹیجک کامیابی حاصل کی تاہم ملک کے اندر فرقہ وارانہ گروپ اب بھی سرگرم ہیں جب تک ان کے خلاف موثرکارروائی نہیں ہوگی ملک میں طویل المدتی امن مشکل ہے۔تھنک ٹینک ساﺅتھ ایشیاء ٹیررازم پورٹل کے مطابق 1989 کے بعد سے پانچ ہزار سے زائد پاکستانی شہری فرقہ وارانہ حملوں میں اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ گزشتہ سال 208 افراد جبکہ رواں برس کے آٹھ ماہ میں 202 افراد فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ گئے۔اس کے علاوہ گزشتہ دوسالوں میں ریکارڈ فرقہ وارانہ واقعات ہوئے جن میں گزشتہ جنوری میں شکار پور میں امام بارگاہ پر دھماکا ہوا جس میں 60 سے زائد افرادجاں بحق ہوئے۔اس کے دو ہفتے بعد پشاور کی مسجد میں بم حملے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے ،کراچی میں 43 اسماعیلیوں کاقتل سمیت بڑے پیمانے پر متعدد دیگر واقعات ہو ئے۔کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے ردعمل کے طور پر پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ کچھ فرقہ وارانہ گروپ سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھتے ہیں جبکہ پاکستان میں داعش کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔ کئی فرقہ وارانہ گروپوں کے داعش سے روابط قائم ہیں۔کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے اور قتل میں بھی داعش کے ملوث ہونے کا کہا گیا۔جریدہ لکھتا ہے کہ ”پاکستانی طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کے برعکس،فرقہ وارانہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی ایک انتہائی مشکل چیلنج ہو گا۔ کچھ تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے تو پنجاب میں حقیقی جنگ فرقہ وارانہ تنظیموں کے خلاف لڑنا ہوگی۔“



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…