اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل ہر تیسرا شخص کسی نہ کسی مقدمے میں پھنسا نظر آتا ہے جبکہ کئی بے گناہ افراد ناحق مقدموں کی بھینٹ چڑھ کر جیلوں میں قید کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اغوا کار مغوی کو کئی کئی دن قید میں رکھ کر تشدد کرتے اور اس کے گھر والوں سے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں ۔عدالتی نظام کی کمزوریوں ، قانون کی کمزور گرفت اور ظالم افراد کے استبدادکے تحت کئی
لوگوں کو ناحق مقدمے بازی اورقیدوبند کی صعوبتیں اٹھنا پڑتی ہیں۔ا گر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ ناحق میں پھنس گیا ہو۔ تو اس کے لیے اس کے گھر کے افراد مل کر’یا فتاح‘‘کے اسم پاک کو21000مرتبہ روزانہ پڑھیں(اول و آخر درود شریف)۔ 7دن کے اس متواتر عمل سے قیدی رہائی حاصل کر لے جبکہ ناحق مقدمہ کے سلسلے میں بھی رب تعالیٰ خوشخبری سنائیں گے۔ اس عمل کیلئے ہمسائیوں یا عزیز و اقارب سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔