پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

یو اے ای نے عرب دنیا کا سب سے پہلا جوہری پلانٹ بنالیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے بجلی کی پیداوار کے لیے عرب دنیا کا اولین جوہری پلانٹ مکمل کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جوہری توانائی کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں جوہری برقی پلانٹ کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کی جانب یہ نہایت اہم قدم ہے۔اس جوہری برقی پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی(ادنوک)سمیت ایمریٹس اسٹیل اور ایمریٹس گلوبل ایلومینیم کو فراہم کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوہری برقی پلانٹ سالانہ 40 ٹیرا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک میں بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد پورا ہوگا۔یاد رہے کہ اس جوہری برقی پلانٹ کے پہلے ری ایکٹر نے 2020 میں کام کا آغاز کیا تھا اور اب چوتھا ری ایکٹر بھی مکمل طور پر آپریشنل ہوگیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے جوہری برقی پلانٹ کی تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے کاربن کے صفر اخراج کی طرف سفر میں ایک اہم قدم ہے۔سعودی عرب نے بھی جوہری ری ایکٹر بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاہم متحدہ عرب امارات جوہری برقی پلانٹ بنانے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے یہ جوہری برقی پلانٹ جنوبی کوریا کی مدد سے تیار کیا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…