یورپی یونین کی تین ممالک کیلئے ویزہ قوانین میں نرمی

23  اپریل‬‮  2024

برسلز (این این آئی) یورپی یونین نے تین خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کے قواعد و ضوابط میں نرمی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے گزشتہ روز جن تین ممالک کے ناموں کا اعلان کیا ان میں سعودی عرب، عمان اور بحرین شامل ہیںِ جن سے تعلق رکھنے والے شہری اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔مذکورہ شہری ملٹی انٹری ویزے کے اہل ہوں گے جس سے وہ ایک ہی ویزے کے ساتھ پانچ سال کی مدت میں متعدد مرتبہ یورپی یونین کا دورہ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے تین خلیجی ملکوں کے لیے ملٹی انٹری ویزے کے قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اقدامات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے خارجہ اموراورسکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل نے تصدیق کی کہ یورپی کمیشن نے خلیجی ممالک کے شہریوں کو ملٹی پل ویزا دینے کی منظوری دی ہے۔اس اپ ڈیٹ کا مقصد ان تمام جی سی سی ممالک کے لیے ویزا رولز کو معیاری بنانا ہے جن کے شہریوں کو شنگین ایریا تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔اس سے قبل سال 2022 جون میں یورپی یونین نے شینگین ویزا نظام میں شامل ملکوں میں توسیع کی تھی۔یورپی یونین کے کمیشن نے یورپی کونسل سے سفارش کی تھی کہ وہ مشرقی یورپ کے تین ممالک کروشیا، رومانیہ اور بلغاریہ کو شینگین نظام میں شامل کرنے کی منظوری دے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…