ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بھارتی اینکر بے ہوش ہوگئی

22  اپریل‬‮  2024

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات کے دوران بے ہوش ہوگئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دور درشن، مغربی بنگال سے وابستہ لوپا مدرا سِنہا نے فیس بک پر اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ مغربی بنگال میں پریشان کن ہیٹ ویو کے دوران چینل پر لائیو خبریں پڑھتے ہوئے لوپا مدرا سِنہا اچانک بے ہوش ہوگئی۔ اس نے کہا مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا اور اب آنکھوں کے سامنے اندھیرا ہے۔

یہ کہتے ہوئے وہ کرسی پر پیچھے کی طرف ڈھلک گئی۔فیس بک پر ایک وڈیو میں لوپا مدرا نے کہا میں عام طور پر پانی کی بوتل ساتھ رکھ کر خبریں نہیں پڑھتی۔ بالعموم اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ گزشتہ روز میں تھوڑی دیر سے کچھ کمزوری سی محسوس کر رہی تھی۔

میں نے سوچا کچھ نہیں ہوگا، میں بلیٹن مکمل کرلوں گی مگر اس دوران میرا بلڈ پریشر گرگیا۔ اور پھر میں بے ہوش ہوگئی۔جس خبر کو پڑھتے ہوئے دور درشن کی اینکر بے ہوش ہوئی وہ مغربی بنگال میں ہیٹ ویو سے متعلق ہی تھی۔ اس نے فلور مینیجر سے پانی مانگا تھا۔ اس نے پانی دیا تاہم وہ بروقت پی نہ سکی اور تیسرے نیوز آئٹم کے دوران بلڈ پریشر گرنے سے بے ہوش ہوگئی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…