کویت سٹی (این این آئی)کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی مسافر پریشان ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مسافر فہیم الدین نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستانی مسافر عمرے کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے، غیر ملکی ایئرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا، ہم مدینہ منورہ سے براستہ کویت دبئی کے لیے سفر کر رہے تھے۔مسافرفہیم نے بتایا کہ دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز کویت میں رکی ہوئی ہے، غیر ملکی ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں سے اچھا برتاو نہیں کیا،2 دن میں صرف 2 مرتبہ کھانا دیا گیا، آخری مرتبہ کل رات کھانا دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان حکومت سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہیں۔