گیانا کے سکول میں آگ ایک طالبہ نے موبائل فون چھیننے پر لگائی: پولیس تحقیقات میں انکشاف

  جمعرات‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2023  |  14:17

جارج ٹائون(این این آئی)جنوبی امریکی ملک گیانا میں اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ طالبہ نے انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے پر اسکول کے ہاسٹل کو آگ لگادی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیانا کے قصبے مہدیہ میں آگ نے ایک سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث19 بچے ہلاک ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اسکول کی 19 سالہ طالبہ سے ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے پر اس نے ہاسٹل کو آگ لگا دی تھی تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ طالبہ کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔حکام کے مطابق ہاسٹل میں آگ لگنے سے 30 سے زائد بچے زخمی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل وارڈن کے پانچ سالہ بیٹے کے علاوہ باقی تمام مقامی طالبات شامل ہیں۔یاد رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو لگنے والی آگ نے ہاسٹل کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎