جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقوامِ متحدہ کو 97 فیصد افغان عوام کے خطِ غربت سے نیچے جانے کا اندیشہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی )نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے سیاسی اور معاشی بحران کو قابو نہ کیا گیا تو 97 فیصد افغان آبادی کا خطِ غربت سے نیچے جانے کا اندیشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف منظرناموں پر گفتگو کرتے ہوئے

یو این ڈی پی کی تشخیص میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تجارت پر زور دیا گیا۔اس تشخیصی مطالعہ میں بڑھتی ہوئی شدت اور تنہائی کے چار ممکنہ منظرناموں کا تجزیہ کیا گیا جو ظاہر کرتا ہے کہ حقیقی جی ڈی پی 13.2 فیصد تک سکڑ سکتی ہے، جس سے غربت کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔اس تشخیص میں تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار (2018) کی بنیاد پر افغانستان کے منظر ناموں کو فرض کر نے کے لیے قابل حساب عمومی توازن ماڈل استعمال کیا گیا۔ماڈلنگ میں تمام بڑے شراکت داروں کے ساتھ تجارت میں 2 ماہ کے تعطل، پیسہ خرچ کرنے کی صلاحیت میں 4 فیصد کمی اور مواصلات میں رکاوٹ کے مفروضوں کے ذریعے ایک بدترین منظر نامے کی نشاندہی کی گئی۔تشخیص کے مطابق ان تمام پہلوں کا مجموعی خط غربت کو مزید نیچے لے جانے کا سبب بن سکتا ہے جو ابھی 72 فیصد ہے۔پاکستان کے ساتھ تجارت میں 2 سے 4 ماہ کے تعطل کے پہلے منظر نامے میں مجموعی ملکی پیداوار 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 8 فیصد ہوسکتی ہئے جبکہ سال 2020 کے مقابلے غربت کا اثر 7 سے 16 فیصد تک بڑھ جائے گا۔دوسرے منظر نامے کے مطابق تمام بڑے شراکت داروں کے ساتھ تجارت دو ماہ کے لیے رک گئی تو حقیقی جی ڈی پی 12 فیصد کم ہو جائے گی اور غربت کے اثرات 2020 سے تقریبا 23 فیصد بڑھ جائیں گے۔تیسرے منظرنامے میں کم شدت کا بحران دکھائی دے رہا ہے جس میں بکھری ہوئی معیشت ہے اور صرف پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ ہے، چنانچہ فرض کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت دو سے چار ماہ کے لیے رکی ہوئی ہے جس سے پیسہ خرچ کرنے کی صلاحیت 2 فیصد کم ہوگی پیداوار اور رابطے کے عوامل کی اعلی قیمت متاثر ہے، حقیقی جی ڈی پی 5.5 فیصد سے 11 فیصد تک گر جائے گی جبکہ غربت 2020 کے مقابلے 10 سے 20 فیصد تک بڑھ جائے گی۔چوتھے منظر نامے میں فرض کیا گیا ہے کہ تمام بڑے شراکت داروں کے ساتھ تجارت دو ماہ کے لیے رک گئی ہے، جس کے نتیجے میں حقیقی جی ڈی پی میں 13.2 فیصد کمی ہوجائے گی، یہ منظر نامہ تقریبا 97 فیصد آبادی کی عالمگیر غربت کا منظر پیش کرتا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…