منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بائیڈن انتظامیہ نے پاکستانی نژاد لینا خان کو امریکی ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر کردیا

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن )بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر سخت تنقید کرنے والی پاکستانی نژاد لینا خان امریکی ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر ہو گئیں، لینا خان کی تقرری کی منظوری امریکی سینیٹ نے دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی تارک وطن گھرانے کے ہاں پیدا ہونے والی لینا خان امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کی سربراہ منتخب

کر لی گئیں، لینا خان کی تقرری پر گوگل اور امیزون نے تبصرے سے انکار کیا ہے جب کہ ایپل اور فیس بک نے استفسار پر خاموشی اختیار کی۔لینا خان کولمبیا کے لا اسکول میں پڑھاتی ہیں، وہ ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے اینٹی ٹرسٹ پینل کا حصہ رہیں، اس پینل نے مارکیٹ پر تسلط جمانے کے لیے الفابیٹ (گوگل، فیس بک، امیزون، ایپل کا مالک ادارہ) کی کوششوں پر طویل رپورٹ مرتب کی تھی۔32 سالہ لینا ایم خان لندن میں مقیم پاکستانی جوڑے کے ہاں 1989 میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین 2 دہائیاں قبل امریکا منتقل ہوئے تو اس وقت لینا خان کی عمر 11 برس تھی۔امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے لینا خان کی تقرری پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسے ’زبردست خبر‘ قرار دیا۔ سینیٹ کی جانب سے اپنی تقرری کی توثیق پر لینا خان نے ٹویٹ کیا ’میں سینیٹ کی شکرگزار ہوں۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے ایک اور ناقد ٹم وو کو نیشنل اکنامک کونسل میں منتخب کر چکے ہیں۔اپنی ٹویٹ میں لینا خان نے کہا کہ کانگریس نے ایف ٹی سی تشکیل دیا تھا تاکہ جائز مسابقت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ صارفین، ورکرز، دیانت دارانہ تجارت کو ناجائز اور دھوکا دہی پر مبنی کاموں سے بچایا جا سکے، میں اس مشن پر عمل اور امریکی عوام کی خدمت کی پوری کوشش کروں گی۔لینا خان نے 2017 میں ییل لا جرنل میں ’امیزون کا اینٹی ٹرسٹ پیراڈاکس‘ کے عنوان سے ایک مضمون لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اینٹی ٹرسٹ کا روایتی فوکس قیمتوں پر ہے جو امیزون کی جانب سے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزیوں کی شناخت کے لیے ناکافی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…