جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاحت پاکستان کے ماحول پر دبائو ڈال رہی ہے عالمی بینک کا اانتباہ

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کی وجہ سے ماحول پر دبا بڑھ رہا ہے جس سے آبادی میں اضافہ قدرتی چراگاہوں میں کمی اور نایاب جانوروں پر دبائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کے پہاڑی علاقے دنیا کے کچھ انتہائی دلکش اور حسین مناظر اور آب و ہوا کے حامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے

مطابق ”پہاڑی علاقوں میں پائیدار سالڈ ویسٹ منیجمنٹ”کے عنوان سے تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ یہ اثرات ماحولیاتی ذخائر کو بتدریج تباہ کردیں گے جس پر خود سیاحت کا انحصار ہے۔تحقیق کے مطابق پہاڑی علاقوں میں کچرے کی مقدار اور خصوصیات پر قابل بھروسہ تخمینے دستیاب نہیں کیوں کہ یہ سیاحت کی آمد ، علاقائی خصوصیات اور موسمی عوامل پر منحصر ہے۔اس کے ساتھ پہاڑی علاقے منفرد چیلنجز پیش کرتے ہیں مثلا سیاحوں کے سیزن میں پیدا ہونے والے کچرے کی مقدار میں اچانک اضافہ، کچرے کی خصوصیات میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں بشمول بڑی تعداد میں پلاسٹک کی مقدار اور دیگر، خصوصی کچرے اور اسے ٹھکانے لگانے کی زمین کی دستیابی میں رکاوٹیں وغیرہ شامل ہے۔پاکستان کے پاس بہترین پہاڑی علاقے ہیں جن میں دنیا کی کچھ بلند ترین چوٹیاں اور طویل گلیشیئرز شامل ہیں، قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش ملک کا حصہ ہیں۔گلیشیئرز اور برف کے پگھلنے سے ملک کے دریائوں میں پانی آتا ہے جس میں ملک کے

زرعی اور صنعتی شعبے کے لیے پانی کا اہم ذریعہ دریائے سندھ بھی شامل ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ جہاں تمام آباد علاقوں، چاہے وہ پہاڑی ہوں یا نہیں، انہیں ٹھوس فضلہ ٹھکانے لگانے کے مسائل کا سامنا رہتا ہے وہیں پہاڑی علاقوں کو اپنے مقام، دور دراز ہونے کی خصوصیت،

بکھری آبادی، حساس اور نازک ماحولیاتی نظام، انفرا اسٹرکچر اور سڑکوں کے نیٹ ورک کے فقدان اور ادارہ جاتی اور مالیاتی گنجائش کی ناقص صورتحال کے باعث اضافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ اس سے پہاڑی علاقوں میں خدمت کی فراہمی میدانی علاقوں

کے مقابلے میں زیادہ مشکل بن جاتی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان میں پہاڑی سیاحت اہمیت حاصل کررہی ہے اور ان خطوں میں معیشت کا اہم جزو بننے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن آلودہ مقامات اس موقع کی راہ میں رکاوٹ ہوں گے۔مزید یہ کہ پہاڑی علاقوں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے لیکن اسے اگر درست طریقے سے نہ کیا گیا تو اس کے ماحول، انسانی صحت اور مقامی معیشت پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…