ٹرمپ کو اقتدار سے کیسے نکالا جائے؟ اسپیکر نے منصوبہ سامنے رکھ دیا‎

11  جنوری‬‮  2021

واشنگٹن(آن لائن ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اپنا عہدہ نہیں چھوڑتے تو اْن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مواخذے کی کارروائی کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ

گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد مجھ سمیت کئی ارکان نے نائب صدر مائیک پینس سے صدر ٹرمپ کو ایک قرارداد میں عہدے سے برطرف کرنے کا ا?ئینی اختیار استعمال کرنے کی استدعا کریں گے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ اگر نائب صدر 25 ویں ترمیم سے حاصل ہونے والا ا?ئینی اختیار 24 گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کرنے میں حق بجانب ہوگا۔ صدر ٹرمپ امن عامہ کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پْرتشدد حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ارکان نے کمروں اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر جانیں بچائی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…