جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

امریکا میں دوبارہ کرفیو نافذ کیے جانے کا امکان ٹرمپ نے ہار نہ مانی ، کئی عہدے دار مستعفی ہو گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کابینہ سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ ایلین چاو مستعفی ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کے کئی عہدے دار احتجاجا مستعفی ہو چکے۔قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن بھی استعفے پر غور رہے ہیں۔دریں اثنا وائٹ ہائوس کی ترجمان کائلی مک

کینانی نے کانگرس کی عمارت میں ہونے والے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ جن لوگوں نے کانگرس کا محاصرہ کیا وہ ٹرمپ انتظامیہ کی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردوں کیپیٹول کی عمارت میں ہم نے جو تشدد دیکھا وہ خوفناک ، قابل مذمت اور امریکی اقدار کے منافی تھا۔ صدر اور ان کی انتظامیہ نے ان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔میک کینانی نے کہا کہ کانگریس میں جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے اور قانون کو توڑنے والوں کو کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے فسادات کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کیے جانے چاہئیں۔دوسری جانب 100 سے زائد کانگریس ارکان نے ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن میں بدستور ایمرجنسی نافذ ہے۔ایمرجنسی کے دوران کسی وقت بھی کرفیو دوبارہ لگایا جا سکتا ہے، نیشنل گارڈ کو دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہاہے کہ کیپٹل ہل کے مناظر نے مجھے بیک وقت برہم اور افسردہ کردیا، افسوس ہے کہ ٹرمپ نے شکست تسلیم نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر جرمن چانسلر میرکل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کیپٹل ہل کے مناظرنے مجھے بیک وقت برہم اور افسردہ کردیا ہے۔یقین ہے کہ امریکی جمہوریت پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں سے زیادہ طاقتور ہے، جوبائیڈن اور کاملہ ہیرس امریکی جمہوریت کے نئے باب کی شروعات کریں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…