منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکی پارلیمنٹ میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن ) امریکی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی میں ریپبلکن رکن اینڈی بگس نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایری زونا سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن اینڈی بگس نے 117 ویں کانگریس میں پاکستان مخالف بل پیش کیا ہے۔

بل میں  استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کو امریکا کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت حاصل ہے جس کی مناسبت سے کئی مراعات کا حامل بھی ہے تاہم اب پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت پر نظرثانی کا وقت آگیا ہے۔امریکی میڈیا میں بھی بل کی بازگشت سنی گئی ہے اور یہ بل صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان سے تعلق کی پالیسی کا تذبذب کا شکار رہنے اور نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حکومت میں بھی غیر یقینی صورت حال کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔اس حوالے سے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اہم اتحادی ہونے کی حیثیت کے خاتمے کا بل امور خارجہ کمیٹی میں پیش تو کردیا گیا ہے تاہم بل پر پیشرفت کا امکان موجود نہیں۔ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ میں واشنگٹن میں خارجہ پالیسی کے ماہرین کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر نومنتخب جوبائیڈن اپنی حکومت کے آغاز میں ہی پاکستان سے تعلقات میں ٹوٹ پھوٹ نہیں چاہیں گے کیوں کہ اس طرح افغان امن عمل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کا اعتراف امریکا کی جانب سے بھی کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…