اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے فاروق عبداللہ کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرلئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے 11 کروڑ86لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرلئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحقیقاتی ادارہ منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات کررہا ہے

جو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے ۔ ادارے نے کچھ دیگر افراد پر بھی اسی طرح کے الزامات عائد کیے ہیں۔تحقیقاتی ادارے نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت ضبطی کا عارضی آرڈر جاری کیا ہے اور مذکورہ جائیداد جموں اور سرینگر میں واقع ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رواں سال اکتوبر میں آخری بار اس کیس کے سلسلے میں این سی رہنما سے پوچھ گچھ کی تھی جس سے ایک سیاسی طوفان کھڑا ہوگیاتھا کیونکہ سیاسی جماعتوں نے اسے دفعہ 370 کی بحالی کے لئے سیاسی اتحاد کے قیام پر انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔دریں اثنا ء نیشنل کانفرنس نے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی جائیداد کی ضبطی کوسیاسی انتقام قراردیا جس کا مقصدسیاسی مسائل طے کرنا ہے۔ پارٹی رہنمائوں علی محمد ساگر ، ناصر اسلم وانی ، دیویندر سنگھ رانا ، محمد شفیع ، اے آر راتھر ، چودھری محمد رمضان ، میاں الطاف ، مبارک گل ، محمد اکبر لون ، حسنین مسعودی ، ایس ایس سلاتھیہ ، اجے سدھوترا اور قمر علی آخون نے ایک مشترکہ بیان میں پارٹی قیادت پر مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں غیرضروری اور بلاجواز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ اثاثے کئی دہائیاں قبل حاصل کئے گئے ہیں اوران کو ضبط کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیاسی انتقام اور قیادت کو کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کی حمایت میں آواز اٹھانے سے روکنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…